میرے خلاف کمپین چلانے والے الیکشن ہارچکے ہیں‘حامد رضا

پیر 7 اپریل 2025 22:41

میرے خلاف کمپین چلانے والے الیکشن ہارچکے ہیں‘حامد رضا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میرے خلاف کمپین چلانے والے الیکشن ہار چکے ہیں‘خان کے جیل جانے کے بعد اگلے دن پارٹی چھوڑ گئے تھے‘یہ لوگ مجھے پنجابی ہونے کا لیکچر نہ دیں۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ میرا خاندان گوروں کے گھوڑے نہلاکر پنجابی ہونے کی بات نہیں کرتا‘بلوچستان کے اندر بہت بڑی آبادی پنجابیوں کی ہے۔

دو ایم پی ایز گجر برداری سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری تقریر کا ایک کلپ کاٹ کر چلایا گیا ہے‘میں نے کہا پنجاب کے عوام نے آپ کا قتل عام نہیں کیا‘معافی مانگنے کی بات پر یہ جن کو پنجابی کی غیرت آئی ہے انہوں نے جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگائے‘یہ خود پنجابی نہیں کشمیری ہے‘پہلے خود پنجابی بن کر اپنا کردار نبھائے ‘ان سب کو کل جواب دونگا۔