پی ٹی آئی نظریاتی جماعت نہیں ، خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد

پیر 7 اپریل 2025 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نےکہا ہے کہ مراد سعید نے صوبہ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ اگر مراد سعید کی کال پر بھی کوئی نکلے گا تو خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے اس سے بڑی بدقسمتی نہیں ہوسکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کوئی نظریاتی جماعت نہیں ہے، یہ سب اپنے مفادات اور عہدوں کےلئے لڑ رہے ہیں۔

صوبے کے مسائل پر کوئی بات نہیں کررہا۔

(جاری ہے)

اس صوبے کا سب سے بڑا مسلہ دہشت گردی ہے جس پر کوئی بات نہیں کررہا۔ڈاکٹر عباد نے مزید کہا کہ صوبے میں پوسٹنگ، ٹرانسفررشوت دیئےے بغیر نہیں ہورہی۔ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ رشوت دیئے بغیر جاری نہیں ہوتے ۔ ٹھیکیداروں کو پیسوں کی ادائیگی رشوت سے مشروط ہے، صو بہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اس پر کوئی بات نہیں کررہا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنے صو بہ کےترقیاتی منصو بوں اور ترقی کے معیار کو پنجاب اور سندھ سے موازنہ کرنا چاہئے تاکہ ان کو اندازہ ہوسکے کہ خیبر پختونخوا کے لئےکون سی سیاسی جماعت صوبے اورملک کےمفاد میں بہتر ہے۔