بجلی کی قیمتوں میں نمایاںکمی سے عوام کوریلیف ملے گا،کوثرجاویدبی بی وڈیری

مشکل فیصلوںکے ثمرات بجلی کی قیمتوں، مہنگائی میں کمی کی صورت سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،ایم پی اے کی گفتگو

منگل 8 اپریل 2025 14:08

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئررہنماء وممبرپنجاب اسمبلی کوثرجاوید(بی بی وڈیری)نے بجلی کی قیمتوں میں تاریخی ریلیف اور مہنگائی 60سالہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آنے والے وقت میں بھی عوام کے لئے اسی طرح کی خوشخبریاں آئیں گی، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی اس نے نہ صرف ملک کو بحرانوں سے نکالا بلکہ عوام کو بھی حقیقی ریلیف دیا،سینئرصحافی وکالم نگارایم اے تبسم سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بی بی وڈیری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشکل فیصلوں کے ذریعے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر حقیقت میں ریاست کو بچایا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو مشکل فیصلے کئے آج اس کے ثمرات بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی میں تاریخی کمی کی صورت میں سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،بی بی وڈیری نے کہاکہ قائد میاںمحمدنوازشریف نے سابقہ ادوارحکومت میںبھی ملک کے اندرعوامی فلا ح وبہبودکی خاطر قا بل عمل اقدامات اٹھا کرپوری پاکستانی قوم کے لیے خوشحالی کے دروا زے کھولے تھے،انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم میا ں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازکی کاوشوں سے ایک بارپھرمعاشی استحکام کی منزل کوقریب ترکردیاہے،بجلی کی قیمتوں میںنمایاںکمی سے عوام کوریلیف ملے گا،اورتمام شعبہ زندگی میںترقی ہوگی۔