Live Updates

سوشل میڈیا پی ٹی آئی کے گھر کا چراغ تھا اور اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، رانا ثناء اللہ

سٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے، حکومت نے نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے لئے مسائل خود پیدا کئے ہیں، رہنماء ن لیگ کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 8 اپریل 2025 15:31

سوشل میڈیا پی ٹی آئی کے گھر کا چراغ تھا اور اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پی ٹی آئی کے گھر کا چراغ تھا اور اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے،سٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت میں بھی کوئی ڈھنگ کی بات کرے تو ان کا گالم گلوچ بریگیڈ اس کی راہ میں بھی رکاوٹ بن جاتا ہے۔

اس بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اندیشے کی ضرورت نہیں۔ اعظم سواتی نے جو بات چیت کی کوشش کی وہ بھی اسی لئے ناکام ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے لئے مسائل خود پیدا کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں راناثناءاللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں اور نہ ہی تردید۔

جیل میں بیرون ملک پاکستانیوں کی اگر ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات دانیال چوہدری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا شکوہ یہ تھا کہ جن بیساکھیوں کے پیچھے بھاگ رہے تھے اب مل نہیں رہیں تھیں۔ پی ٹی آئی والے پاﺅں یا پھر گریبان پکڑتے رہتے تھے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے ذج کل بیساکھیوں کے منتظر ہیں یا پھر این آر او کے، ان کے شکوے شکایات کا مقصد یہ ہے کہ ہم ہاتھ جوڑتے ہیں بیساکھیاں دے دیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت توچاہتی تھی سب کی ملاقات ہو لیکن نام اندر سے بانی پی ٹی آئی عمران خان خود دیتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بھی یہی کہا تھا جو نام اندر سے آئیں گے انہیں ہی بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے گا۔اس لئے اب جو نام اندر سے آتے تھے ان کی ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں اور آگے بھی ہوتی رہیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات