Live Updates

چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کاپی کے ایل آئی ریسرچ اینڈ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

معیاری ،سستی طبی سہولیات حکومت کی اولین ترجیح ،روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ اور میں ہسپتال کے دورے کر رہے ہیں‘ بابر علائو الدین

منگل 8 اپریل 2025 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر پی کے ایل آئی ریسرچ اینڈ انسٹی ٹیوٹ کا خصوصی دورہ کیاکر کے تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین کو پی کے ایل آئی کے تمام شعبہ جات کے انچارجز نے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

ریسرچ اینڈ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین، جنرل منیجرز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی جنرل منیجرز اور دیگر اعلیٰ سینئر افسران نے حکومت کی صحت کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علائوالدین نے کہاکہ معیاری اور سستی طبی سہولیات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ اور میں ہسپتالوں کے دورے کر رہے ہیں۔

سستا اور معیاری طبی امداد غریب کی دہلیز پر پہنچانا اس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پی کے ایل آئی ریسرچ اینڈ انسٹی ٹیوٹ شہبازشریف کا وہ خواب ہے جس سے غریب انسان کی گردہ کی پیوندکاری جوکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی آسان نہ ہے۔ اس کو پاکستان میں مریض بالعموم اور غریب مریض بالخصوص کو طبی سہولت ان کی دہلیز پر مہیاکرنا نہ صرف انسانیت کی خدمت ہے بلکہ اللہ کے حضور بھی اعلیٰ درجات اور نیکی کا باعث ہے۔

۔ اس موقع پرچیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین نے بتایاکہ میں روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو طبی سہولیات بارے اپڈیٹ کر رہا ہوں۔ پی کے ایل آئی ریسرچ اینڈ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کا پی سی ون کے بجٹ کی منظوری اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور صحت کو ہرسطح پر اولین ترجیح فراہم کرنا ایک احسن اقدام ہے اور انشاء اللہ جلدہی ان سہولیات کو ہم مزید باقی اضلاع میں لانے کیلئے سرگرم ہیں۔

راولپنڈی میں پی کے ایل آئی ریسرچ اینڈ انسٹی ٹیوٹ کو بنانا ہی مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی ، ان کی دہلیز پر پہنچانا بھی اس حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور جلد ہی اس سہولت کو پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں پہنچادیاجائے گا۔مزید انہوں نے کہاکہ پی کے ایل آئی ریسرچ اینڈ انسٹی ٹیوٹ کا اصل مقصد لوگوں تک پہنچاناانتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

تاکہ جو بھی کوئی بندہ دوردراز علاقے سے آئے تو اس کو اس کا بخوبی علم ہو کہ وہ کس مقصد سے لاہوریا راولپنڈی جا رہا ہے تاکہ اس کا وہ طبی مسئلہ ہرصورت حل کیاجاسکے۔اب تک 55فیصد سے زائد لوگوں کو مکمل مزید اور مفت علاج کیاجاچکا ہے اور اب تک 7ارب روپے تک کا مخصوص بجٹ لوگوں کو مفت سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں اور اس بجٹ میں بتدریج اضافہ کیاجائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات