
جب مسئلہ ریاست کا ہو اس وقت سیاست کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے قوم کو جو حالیہ ریلیف دیا ہے اس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے، طارق فضل چوہدری ملک کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے سوشل میڈیا پر دکھائے جاتے ہیں،حالات اس وقت خراب تھے جب ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا تھا، راجہ خرم نواز
منگل 8 اپریل 2025 23:32
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ کرتے تو ڈیفالٹ میں چلے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے آخر میں جان بوجھ کر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کی،جب حکومت سنبھالی تو شرطیں لگائی جا رہی تھیں کہ کب ملک ڈیفالٹ کرے۔
انہوںنے کہاکہ ہم نے عوام کی خاطر ریاست بچانے کے لیے سیاست کو قربان کیا۔ ہم نے حکمت کے ساتھ ملک کو آگے لے کر جانا ہے اور مسائل حل کرنے ہیں، تحریک انصاف آج بھی ہر وہ کام کرتی نظر آتی ہے جس سے ملک کو نقصان ہو،آج بھی آپ کو خیبر پختونخوا میں کوئی ترقی نظر نہیں آئے گی۔انہوںنے کہاکہ بجلی کی زائد قیمتوں کے باعث متوسط طبقہ پس رہا تھا اور صنعت متاثر ہو رہی تھی،ماضی میں آئی پی پیز کے ساتھ عجیب و غریب معاہدے کیے گئے تھے۔موجودہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ معاہدے کرنے سے 3500 ارب روپے کا فائدہ ہوا، ایک سال میں گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر بجلی کے نرخوں میں 10 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے پوری دنیا کو ایک پیغام دیا گیا ہے، پاکستان میں منرلز کی ایک بہت بڑی استعداد موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی آج کے اس فورم میں بھی نہیں تھی،پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،ہم ملک کو ہر قیمت پر آگے لے کے جائیں گے اور اس کا تحفظ کریں گے۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایم این اے راجہ خرم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی پر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے سوشل میڈیا پر دکھائے جاتے ہیں،حالات اس وقت خراب تھے جب ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا تھا۔ وزیراعظم نے الیکشن میں کیے گئے بجلی سستی کرنے کے وعدے کو ایک سال میں پورا کر دیا، لیگی کارکنان منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،بجلی کے بعد اب دیگر اشیاء بھی سستی ہوں گی،آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم فرح ناز نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے اپنے منشور میں ملک کو بحرانوں سے پاک کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پہلا قدم ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے بات منوانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی خاطر اپنی سیاست کو قربان کیا، اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک سال میں ملک کو ڈیفالٹ سے بھی بچایا اور ترقی کی بھی بنیاد رکھی ملکی نوجوان نسل کے لیے بے شمار منصوبے تیار کیے گئے ہیں جس کے ثمرات جلد لوگوں تک پہنچیں گے،ہماری حکومت نے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا عہد کر رکھا ہے،بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی ان میں سے ایک ہے عوام جلد مزید خوشخبریاں بھی سنے گی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
-
جنگ کا آغاز ہماری طرف سے نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے
-
مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.