غ*ہمیں پاکستان اور ترکیہ کے صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، وزیراعظم

%ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، شہباز شریف کی ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپرسلان بائیر قطار کی قیادت میں 9رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو پ* دونوں اطراف کا توانائی کے شعبے بالخصوص قابل تجدید توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،ترک وزیر کا پاکستان میں معدنیات کے کے شعبے بالخصوص نادر معدنیات کی دریافت میں گہری دلچسپی کا اظہار

منگل 8 اپریل 2025 21:05

: اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) وزیراعظم میا ں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان اور ترکیہ کے صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے،ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپرسلان بائیر قطار کی قیادت میں 9رکنی وفد سے ملاقات کے دوان کیا ۔

وزیراعظم کا ترکیہ کے وزیر توانائی اور اعلیٰ سطحی وفد کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا دونوں اطراف کا توانائی کے شعبے بالخصوص قابل تجدید توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،ترک وزیر کا پاکستان میں معدنیات کے کے شعبے بالخصوص نادر معدنیات کی دریافت میں گہری دلچسپی کا اظہار ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ترکیہ کے وفد کی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں پاکستان اور ترکیہ کے صدیوں پرمحیط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو نئی وسعت دینے کے کثیر مواقع موجود ہیں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے حوالے سے تعاون کے معاہدے سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ اس موقع پر ترک وزیر توانائی نے کہا کہ توانائی، بالخصوص بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کے سلسلے میں ترکیہ اپنا کامیاب تجربہ پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات اس شعبے کو سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنائیں گی۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت سے پاکستان میں اس شعبے کی وسیع استعداد کا درست اندازہ ہوا۔ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر بجلی اویس لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔