بلاول بھٹو زرداری کا پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 8 اپریل 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر تھے، وہ ایک تخلیقی ذہن کے مالک تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لئےمشعل راہ ہیں، تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاج حیدر کے انتقال سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔