
امریکی فنڈز کی کٹوتی لاکھوں لوگوں کے لیےسزائے موت ہے ، اقوام متحدہ
بدھ 9 اپریل 2025 08:50
(جاری ہے)
ورلڈ فوڈ پروگرام اقوام متحدہ کا وہ واحد ادارہ نہیں ہے جو امریکی فنڈز میں کٹوتیوں کی وجہ سے متاثر ہوا ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ نے دوسرے ممالک کی مدد بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے پاپولیشن فنڈ نے پیر کے روز اے ایف پی کو بتایا کہ اس کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ دو پروگرام بند کیے جا رہے ہیں۔پاپولیشن فنڈ جنسی اور تولیدی صحت کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔ ان میں سے ایک پروگرام افغانستان جبکہ دوسرا شام کے لیے تھا۔امریکہ کے علاوہ بھی دیگر ممالک نے حالیہ مہینوں کے دوران فنڈز میں کمی کے اعلانات کیے ہیں، جس کے بعد این جی اوز اور بین الاقوامی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کے سب سے بڑے انسانی امداد کے ادارے یو ایس ایڈ کو بھی بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے اور پہلے اس کا سالانہ بجٹ 42 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا جو کہ عالمی سطح پر امدادی کاموں کے لیے تقسیم ہونے والی امدادی رقم کا 42 فیصد بنتا تھا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.