
امریکی کمپنیوں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے، وزیراعظم
وزیراعظم سے امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایرک میئر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ، ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں،سرمایہ کاری اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانا ضروری ہے، وزیراعظم کی امریکی وفد سے ملاقات میں گفتگو
فیصل علوی
بدھ 9 اپریل 2025
11:27

(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف نے فورم میں امریکی وفد کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں۔
پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے۔ امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور انکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔سرمایہ کاری اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانا ضروری ہے۔ انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کیا اور امریکی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔ امریکی وفد نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔امریکی وفد نے جعفر ایکسپریس پرہونے والے حملے کی شدید مذمت بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی
-
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
-
وفاقی حکومت کا بجلی بلوں میں صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
دوست ممالک کے بطورقرض ڈالرز کی واپسی کی بجائے مئوخر ادائیگی ناکام معاشی حکمتِ عملی کا ثبوت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.