
امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کے لیے براہ راست بات چیت کرے گا.صدرٹرمپ
ایران اس معاہدے میں کامیاب نہیں ہوتا تو اس کے لیے بہت خطرناک حالات پیدا ہو سکتے ہیں.امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 10 اپریل 2025
18:27

(جاری ہے)
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانا چاہیے اس وقت ایسے ممالک بھی ہیں جن کے پاس جوہری طاقت موجود ہے جوکہ نہیں ہونی چاہیے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم ان سے بات چیت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے دورصدارت میں 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکہ کو نکال لیا تھا جس کے تحت ایران کو یورینیم کی افزودگی محدود کرنے کے بدلے اقتصادی پابندیوں میں نرمی دی گئی تھی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اس معاہدے کے باوجود اپنی جوہری سرگرمیاں بڑھا دیں اور اب وہ ایٹمی بم کے حصول کے قریب تر ہے .
اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کو ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ایران نے ہمیشہ اپنے جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد کے لیے قرار دیا ہے اور اس بات کو مسترد کیا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان 1980 کے بعد سے کسی بھی قسم کے براہ راست تعلقات نہیں ہیں اگر بات چیت کامیاب ہوتی ہے تو یہ عالمی امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے مگر اگر ناکام ہو گئی تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں. صدرٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیرف پالیسی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بھی گفتگو کی گئی امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہاکہ ٹیرف پر بہت سے ممالک کے ساتھ زبردست پیش رفت کر رہے ہیں ٹیرف کا نفاذ روکنا زیر غور نہیں انہوں نے کہا یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی پر غور کر رہے ہیں کسی وقت غزہ جنگ رک جائے گی. اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا غزہ کی پٹی میں حماس کے پاس اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے نئے معاہدے پر کام کر رہے ہیں جس کے حوالے سے کامیابی کی امید ہے ہم تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرانے کے پابند ہیں ملاقات کے بعد طے مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی.مزید اہم خبریں
-
دیر، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جے یو آئی کے ضلعی امیرجاں بحق،اہلیہ شدید زخمی
-
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
-
یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
-
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.