این پی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لاہور ملاقات خوش آئند ہے،سردار یعقوب خان ناصر

جمعرات 10 اپریل 2025 22:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این پی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لاہور ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے بلوچستان کے موجودہ حالات کی ضرورت بھی قرار دیا میاں نوازشریف کا کردار اس حوالے سے بڑا مثبت رول ادا کریگا وہ جلد بلو چستان کا تفصیلی دورہ کرینگے انہوںنے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پولیس موبائل پر فائرنگ واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں پر، بلکہ ریاست حکومت اور خاص کر معصوم لوگوں پر حملہ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم حملہ ہے دہشت گرد عناصر بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، مگر ان کی یہ کوششیں ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز متحرک ہیں اور حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی حکومت شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک پرامن خطہ یے اس کی خوشحالی اور امن امان ہر صورت برقرار رکھیں گے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا صوبائی حکومت عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو سخت ترین انجام تک پہنچائے اس دردناک واقعہ میں متاثرین کی ساتھ ہیں شہداء کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔