جوڈیشل کمیشن نے جسٹس باقر علی نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی

جمعہ 11 اپریل 2025 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)جوڈیشل کمیشن نے جسٹس باقر علی نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا ڈھائی گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر دی گئی۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اور بھی کئی فیصلے کیے گئے ، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ سے جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ نذیر لانگو کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔اسی طرح اسلام ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی، پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کو ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نیمتفقہ طور پر جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو ممبران نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ پی ٹی آئی ممبران کی جانب سے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق ریمارکس حذف کرنے بھی حمایت کی گئی۔