غزہ کے مسلمانوں نے فتح یا شہادت کا راستہ چن لیا ہے، امیر جماعت اسلامی حیدر آباد

جمعہ 11 اپریل 2025 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) غزہ کے مسلمانوں نے فتح یا شہادت کا راستہ چن لیا ہے مسلم حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے فلسطینی مسلمانوں کا عملی ساتھ دیں دنیا کے جید علمائے اکرام نے فتوی دے دیا ہے کہ جہاد فرض ہو چکا ہے فلسطین کی قریبی مسلمان حکومتوں کو عملی طور پر جہاد میں حصہ لینا چاہیے اسرائیل کی مصنوعات کا صرف خریدار ہی نہیں تاجر بھی بائیکاٹ کریں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت ضلع کے 20سے زائد مقامات پر اہلِ غزہ سے یکجہتی کے لیے منعقدہ مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، مشتا ق احمد خان،نائب امرا عقیل احمد خان،عبدالقیوم شیخ، سینئر صحافی شاہد شیخ، جنرل سیکریٹری محمد حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان، حافظ سفیان ناصر، عامر فاروق، نصیر الدین ناصر، ڈاکٹر سیف الرحمن، ابوالاعلی عارف، عدنان دانش، عرفان قائمخانی، حافظ غیور احمد، عبدالقیوم ایڈوکیٹ، نعیم مغل،فتح محمد شورو، حافظ سعید نظامانی، سعید شاہ نے کیا جبکہ آئمہ مساجد نے بھی جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں فلسطین کا خصوصی تذکرہ کیا اور غزہ کے مظلوموں کے لیے دعائیں کیں پریٹ آباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو امریکہ کی سرپرستی میں بدمعاشی سے قائم ہے لیکن فلسطین کے عوام اسے ہر گز قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ اہلِ غزہ کے ساتھ ہیں اب وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمراں بھی عملی میدان میں آئیں اور فلسطین کے مسلمانوں کا ہر لحاظ سے ساتھ دیں،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ صرف خریدار نہیں تاجر حضرات بھی کریں، انہوں نے کہا کہ ہم قبلہ اول کی حفاظت کے لیے جانیں لٹانے کو تیار ہیں تاہم اگر مسلم حکومتوں کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوپارہا ہے توامداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں الخدمت اس حوالہ سے گراں قدر خدمت انجام دے رہی ہے ا ربوں روپے کی غذائی اشیا اور ادویات غزہ پہنچائی جاچکی ہیں اور درجنوں فلسطینی طلبہ وطالبات کو پاکستان لا کر ان کی میڈیکل و انجینئرنگ کے اخراجات اٹھائے جاررہے ہیں لیکن ابھی یہ ناکافی ہے ہم اہلِ غزہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے قوم جماعت اسلامی اور الخدمت کے ساتھ کے ساتھ مالی تعاون کریں۔