وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام عہدیداران کومبارکباد

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:02

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی  پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری سمیت کامیابی حاصل کرنے والے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک معتبر اور جمہوری روایات کی حامل جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئینی بالادستی، عوامی حقوق اور وفاقی وحدت کے لیے جدوجہد کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر جمہوری عمل کا تسلسل اور شفاف انتخابات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام پر یقین رکھتی ہے ۔ میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پارٹی قیادت اپنی دانشمندی، سیاسی بصیرت اور تجربے سے پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔