پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈہر پر حملہ کرنے کے حملے واقعے میں ملوث ملزمان کا گھیرئوا تنگ

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:35

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں گھوٹکی پولیس کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈہر پر حملہ کرنے کے حملے واقعے میں ملوث ملزمان کا گھیرئوا تنگ ، پولیس کی جانب سے سخت دبا کے باعث،ملزمان گھروں/ٹھکانوں کو چھوڑ کر فرار ،ملزمان کے ٹھکانوں کو مسمار و نذر آتش کردیا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر پر حملہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں تین اے پی سی چین،دو بکتر بند گاڑیوں،دس پولیس موبائلز، اور 12 تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری نے کھینجھو، سانکو، ڈہرکی، ریتی کی حدود کے مختلف گاں میں اس واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سرچ آپریشن کر کے علاقے کو سیل کر دیا ہے،اس کیس میں ملوث ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر ان کے ٹھکانوں کو مسمار کر کے نذر آتش کر دیا گیا،ملزمان پولیس کے خوف گھروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں ، دورانِ سرچ آپریشن پولیس کو ڈاکوں/ملزمان کے ٹھکانوں سے دو عدد مسروقہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں ملی ہیں جبکہ ڈاکوں/ملزمان نے پولیس کے ایکشن کو روکنے کے لئے مورچے بنائے تھے،جن کو پولیس کی بھاری نفری نے سارے مورچے گرادیئے ہیں ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو کے مطابق ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں،پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہی, واقع میں ملوث ملزمان کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مختلف جگہوں پر خفیہ کیمپ قائم کرلئے بہت جلد ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ملزمان کی گرفتاری تک ملزمان کے خلاف سخت آپریشن جاری رہے گا۔