بلاول بھٹو اورنومنتخب پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کے انتخابات سے ملک بھرمیں پاکستان پیپلز پارٹی انشاء اللہ مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی،سردارسربلند جوگیزئی

اتوار 13 اپریل 2025 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو کو بلامقابلہ چیئرمین ،ہمایوں کو خان کو جنرل سیکرٹری ،ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت منعقدہ یہ انتخابات جمہوریت کی مضبوطی اور ادارہ جاتی استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورنومنتخب پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کے انتخاب سے ملک بھرمیں پاکستان پیپلز پارٹی انشاء اللہ مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی اور پارٹی پہلے سے زیادہ موثر انداز میں پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ کے باہر عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کریگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جیالے نومنتخب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اوردیگر قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورانشاء اللہ انکی ہر آواز پر بھر پور طریقے سے لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔