چار بھائیوں کے پانی کا فیصلہ کوئی ایک بھائی نہیں کر سکتا: چودھری اعتزاز احسن

ایک بھائی کے پاس چاہے ٹینک ہو یا جہاز وہ ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا،مغلپورہ میں پیپلز پارٹی کے رھنما عابد صدیقی کی صاحبزادی کی شادی تقریب میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اپریل 2025 20:35

چار بھائیوں کے پانی کا فیصلہ کوئی ایک بھائی نہیں کر سکتا: چودھری اعتزاز ..
:لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رھنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چار بھائیوں کے پانی کا فیصلہ کوئی ایک بھائی نہیں کر سکتا،ایک بھائی کے پاس چاہے ٹینک ہو یا جہاز وہ ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا،مغلپورہ میں پیپلز پارٹی کے رھنما عابد صدیقی کی صاحبزادی کی شادی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں نئی نہروں پر واضح موقف دے چکے ہیں،ایک غیر رسمی گفتگو کے منٹس کو یہ صدر مملکت کی رضا مندی بتاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت جرات کر کے بتا دے کہ پنجاب کے کن اضلاع سے پانی چولستان کینال میں جائیگا،پنجاب میں 5جگ پڑے ہیں۔آپ بتا دیں کس ایک یا دو سے خالی جگ کو پانی دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر کہتے ہیں سارا پانی اور زمین ایک ادارہ لے جا رھا ہے،ہمیں کہتے ہیں کہ اگر نہروں کی بات کرینگے تو ملک دشمن ہیں۔