وزیراعظم کا سابق نائب امیر جماعت اسلامی اور اسلامی سکالر پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 13 اپریل 2025 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سابق نائب امیر جماعت اسلامی اور اسلامی سکالر پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر اظہار افسوس ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی مرحوم کے لیے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پروفیسر خورشید احمد کی اسلامی معاشیات کی ترویج کے لیے قابل قدر خدمات ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔