پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 14 اپریل 2025 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان)میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری جبکہ بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )منگل کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔پیر کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی،شہید بینظیر آباد ،ٹنڈو جام 46،پڈ عیدن،سکرنڈ،موہنجوداڑو،خیرپور،حیدرآباد ،لاڑکانہ اوردادومیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔