دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

منگل 15 اپریل 2025 20:24

دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں، ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) گورنر خیبر پختو نخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بیشمار قربانیاں دی ہیں ۔ دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں ۔ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا صفایا کرے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ہمیں سی پیک سے زیادہ سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

اس منصوبے کے تحت ہم پہلے مر حلے میں ہکلہ ڈی آئی خان روڈ تعمیر کر رہے ہیں ۔ صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مل کر سی پیک سے استعفادہ کرے ۔ انہوں نے کہا کے پی کے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بیشمار قربانیاں دیں ۔ افغانستان سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ ہم بار بار اس حولے سے افغان حکام سے بات بھی کر چکے ہیں دہشتگردافغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ استعمال کر رہے ہیں جو کہ ہمارے لئے زیادہ تشویش کا باعث ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا افغانستان اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا صفایا کرے یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ۔ ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا صوبے کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایران کے ساتھ بھی بہترین تعلقات کو آگے بڑھا نے کا ک خواہاں ۔ گورنر کے پی کے نے جلد ایران کے دورے پر کا بھی اعلان کیا ۔