
سیاست میں درست فیصلہ ہی کامیابی کی کنجی ہے، سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے صحیح وقت آنے پر ہی کھولوںگا، شیخ رشید
پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے، روزہ کھولنے کا وقت ہوتا ہے، سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے، میں 17 بار وزیر رہا ہوں اس لئے یہ روزہ طویل نہیں ہوسکتا، سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
بدھ 16 اپریل 2025
12:00

(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناہے کہ میری زندگی میں تو 36 ہزار ملزمان کا فیصلہ ہونا ممکن نہیں لگتا۔وہ اس وقت سیاسی روزے کی حالت میں ہیں۔سیاست میں درست وقت اور درست فیصلہ ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے۔
پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔چار ماہ کے اندر 36 ہزار ملزمان کے ٹرائل کا حکم دیا گیا ہے۔ جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان مقدمات میں سے 25 ہزار ملزمان مفرور ہیں۔اس سے قبل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوانے کے بعد روانہ ہوگئے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سپریم کورٹ میں کیس کے باعث عدالت سے جانے کی اجازت لی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں اس کا بہتر جواب سیاسی جماعتوں ہی بتا سکتی تھیں۔ہم نے بھی سنا تھا مذاکرات ہو رہے تھے۔ 4 مہینے میں نو مئی کے کیسز کا ٹرائل مکمل ہونا مشکل تھا،راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا تھاکہ36 ہزار کیسز ہیںجس میں سے 25 ہزار مفرور تھے۔ 9 مئی کے ٹرائل ہورہے ہیں ہمیں چارج شیٹیں دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف ملنے کے سوال پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں سنا ہے۔شیخ رشید کایہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔قبل ازیں بھی عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وقت آئے گا تو بولیں گے۔ ابھی بولنے کا موسم نہیں تھا۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ تیسری مرتبہ عدالت آیا تھا لیکن اس بار بھی کیس سماعت کیلئے نہیں لگاتھا۔ سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.