منارٹیز پیپلز الائنس کی جانب سے مسیحیوں کو ایسٹر کی مبارکباد

ایسٹر ہمیں یسوع مسیح کی فتح، قربانی، محبت اور زندگی کی نوید سناتا ہے،یعقوب شریف گل، سلیم خورشید کھوکھر، شہزاد بشیر بھٹی

بدھ 16 اپریل 2025 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کی مرکزی و علاقائی قیادت نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار ہمیں نجات دہندہ یسوع مسیح کی فتح، قربانی، محبت اور زندگی کی نوید سناتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جو ہمیں اندھیروں سے نکل کر اُمید، ایمان اور نئی زندگی کی روشنی میں قدم رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔

منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کے بانی و چیئرمین یعقوب شریف گل، سابق رکن سندھ اسمبلی و پیٹرن انچیف سلیم خورشید کھوکھر، مرکزی سیکریٹری جنرل شہزاد بشیر بھٹی اور مرکزی قیادت بشمول سینئر نائب چیئرمین آصف نذیر، چیف آرگنائزر ریاست شاہد، صدر کراچی ڈویژن اقبال خورشید، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن ندیم بشیر گل، صدر عیسیٰ نگری منور رحمت، صدر خواتین عیسیٰ نگری صرافین، جنرل سیکریٹری عیسیٰ نگری شہناز بھٹی، صدر کراچی ڈویژن خواتین صبا حاجرہ، صدر سندھ وومن ونگ ارم ریاست،صدر اسلام آباد شہباز گل، وائس چیئرمین جاوید مسیح، وائس چیئرمین بانی ممبرسلیمان سلیم یورپ، جاوید بھٹی صدر یورپ، شہناز شہزادصدر خواتین یورپ، چوہدری شہباز عاشق صدر پنجاب، چوہدری گلفام بھٹی صدر کے پی کے، پیٹر امی صدر بلوچستان، ریورنڈ پادری عرفان صدیق آرگنائزر کراچی، عرفان گلزار صدر یوتھ ونگ کراچی ڈویژن، عدنان رومیس گل صدر یوتھ ونگ سندھ، شکیب شاہد جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ سندھ، نسرین گل صدر عیسیٰ نگری،الزبتھ کھوکھرصدر وومن یوتھ ونگ کراچی ڈویژن، منور رحمت قائم مقام صدر سندھ کی طرف سے تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ عظیم موقع ہمیں اپنے رب کی بے مثال محبت کی یاد دلاتا ہے، جس نے صلیب پر جان دے کر ہمیں نجات بخشی۔ آج ہم سب کو چاہیے کہ ہم یسوع مسیح کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے اپنے اندر رواداری، امن، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کو زندہ کریں۔ہم دعا گو ہیں کہ ایسٹر کا یہ مقدس موقع پاکستان سمیت پوری دنیا میں محبت، خوشی، اتحاد اور برکت کا پیغام لے کر آئے۔ آئیں، ہم سب مل کر اپنے ملک کی ترقی، اقلیتوں کے حقوق، مذہبی ہم آہنگی اور سماجی انصاف کے لیے ایک آواز بنیں۔