گورنرسندھ کا بڑا اعلان، اووسیز پاکستانیوں کے لئے گورنرہائوس کے دروازے کھول دیئے

گورنرہائوس کا مہمان بننے کی دعوت بھی دی، اوورسیز پاکستانی گورنرہائوس آکر بدلاہوا پاکستان خود دیکھیں،کامران خان ٹیسوری

بدھ 16 اپریل 2025 18:10

گورنرسندھ کا بڑا اعلان، اووسیز پاکستانیوں کے لئے گورنرہائوس کے دروازے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پہلے اوورسیز پاکستانی کنوینشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھول دئیے اور انہیں گورنر ہاؤس کا مہمان بننے کی دعوت بھی دیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن واپسی سے قبل گورنر ہائوس آکر بدلا ہوا پاکستان خود دیکھیں۔

(جاری ہے)

بغیر سرکاری وسائل 50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی تعلیم، 10 لاکھ سے زائد افراد میں راشن تقسیم کئے۔ 56 لاکھ سے زائد شہریوں کو گورنر ہائوس تک رسائی دی اورامید کی گھنٹی سے عوامی مسائل حل کئے جارہے ہیں۔ ریکارڈ زرمبادلہ بھیجنے پر گورنر سندھ نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی معیشت کی بہتری کے لئے اوورسیز پاکستانی اپنا کردا ر ادا کرتے رہیں گے۔