کراچی،میٹرک بورڈ آفس کے قریب بس الٹنے سے 6 افراد زخمی

جمعرات 17 اپریل 2025 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)کراچی: میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بچے اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں بچے اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد میٹرک بورڈ سے کے ڈی اے برج جانیوالی سڑک پر ٹریفک جام رہا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی جام صادق پل پر ٹرک خراب ہونیکیباعث شدید ٹریفک جام ہے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں شاہراہ فیصل پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں ڈرگ روڈ پر مسافروں سے بھری بس الٹ گئی تھی، بس الٹنے سے کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے تھے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا دو مسافر بسیں ریس لگا رہی تھیں کہ ڈرگ روڈ پر موڑ کاٹنے پر ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس قلابازی کھاتی ہوئی گر پڑی تھی۔