
سید عمران احمد شاہ کاسندس فاؤنڈیشن اور بیت المال کے اشتراک سے چلنے والے تھلیسیمیا کا دورہ ،خون کی بیماریوں سے نجات کا عزم
جمعرات 17 اپریل 2025 23:15
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مجھے بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس تھلیسیمیا سینٹر, جہاں ہم آج اکٹھا ہوئے ہیںکا افتتاح مرحومہ بیگم کلثوم نواز نے کیا جو حکومت کی صحت کے حوالے سے کاوشوں کا عکاسی ہے ۔
انہوں نے اس ماڈل کو ملک کے دیگر شہروں تک وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور تجویز دی کہ تدریسی ہسپتال ساہیوال میں انتطامیہ کی مشاورت سے ایک جدید تھیلیسیمیا مرکز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں میں صرف تھیلیسیمیا کے 3228 مریضوں کو 63 کروڑ 77 لاکھ روپے، جبکہ بلڈ کینسر اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو بھی خاطر خواہ مالی امداد فراہم کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے باقی اضلاع میں قائم کیے گئے مراکز کا مریضوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ خون کی بیماریوں سے نجات صرف طبی سہولیات سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے قومی سطح پر شعور، سائنسی تحقیق اور ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے سندس فائونڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت میں وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ صحت عامہ کے اس عظیم مشن کو مزید وسعت دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی آگاہی بہت ضروری ہے جس ک لیے میڈیا، پارلیمنٹرینز اور سِول سوسائٹی کا رول بہت اہم ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ہیموفیلیا سمیت ہر ایسی بیماری سے لڑنے کے لیے اپنی اجتماعی کاوشیں تیز کریں گے جو ہمارے بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالتی ہے۔ یہ صرف فلاح کا نہیں، قوم کی بقا کا سوال ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.