
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بہت پور میں ایف اے او کے تحت موسمیاتی موافقت پر مبنی غذائی تحفظ کے پروگرام کا آغاز
جمعرات 17 اپریل 2025 22:10
(جاری ہے)
یہ منصوبہ خاص طور پر 2024 کے مون سون سے متاثرہ علاقوں — سہبت پور (بلوچستان)، سجاول (سندھ)، اور مظفر گڑھ (پنجاب) — پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ ہر ضلع میں یہ منصوبہ تین یونین کونسلوں کے 60 گاؤں پر مشتمل ہوگا، جس سے تقریباً 9,000 گھرانے مستفید ہوں گے۔
اس منصوبے کا ایک اہم جزو "موسمیاتی مزاحمت اور انسانی ردعمل" (CRHR) فریم ورک کے تحت "ایکسٹینڈڈ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ" (ETWG) ہے۔ یہ گروپ زراعت، مویشی پالنا، چراگاہوں، جنگلات، قابل تجدید توانائی اور آبی زراعت (ایکوا کلچر) میں موسمیاتی مزاحمت پر مبنی عملی اقدامات پر کام کرے گا تاکہ مقامی آبادی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو برداشت اور کم کر سکے۔بلوچستان حکومت کے منصوبہ بندی و ترقیات (P&D) سیکشن کے چیف قمر الزمان کیانی نے ایف اے او اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا، "BRAVE جیسے منصوبے بلوچستان کے لیے نہایت اہم ہیں، جہاں موسمیاتی تبدیلی زراعت، غذائی تحفظ اور دیہی روزگار کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ سرکاری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے باہمی تعاون سے ہم زیادہ مزاحم اور پائیدار زرعی خوراکی نظام تشکیل دے سکتے ہیں جو مستقبل کے موسمیاتی جھٹکوں سے نمٹنے کی بہتر تیاری رکھتے ہوں۔"BRAVE منصوبے کے پراجیکٹ مینیجر جولیس گتھنجی موچیمی نے کہا، "ایف اے او کو موسمیاتی مزاحمت پر مبنی غذائی تحفظ اور روزگار کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی قیادت پر فخر ہے۔ کمزور معاشروں کے لیے غذائی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ اقدام ہمارے زرعی خوراکی نظام کو بدلنے اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی زندگی بہتر بنانے کی کوششوں میں ایک نمایاں سنگ میل ہے۔ ہم تعاون پر مبنی علم کی حکمت عملی اور جدید موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے ایسے حل تیار کرنا چاہتے ہیں جنہیں پورے صوبے اور اس سے آگے تک اپنایا جا سکے۔"ایف اے او بلوچستان کے بین الاقوامی پروگرام کوآرڈینیٹر اور سربراہ دفتر، ولید مہدی نے کہا، "بلوچستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی پہلی صف میں کھڑا ہے۔بلوچستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی پہلی صف میں کھڑا ہے۔ BRAVE کے ذریعے ہم فوری انسانی امداد کو "طویل مدتی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملیاں حکمت عملیوں سے جوڑ رہے ہیں۔ یہ منصوبہ صرف بحالی نہیں بلکہ ایک بہتر، پائیدار اور مزاحم مستقبل کی تعمیر ہے، جس میں مقامی لوگوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔"ورکشاپ میں BRAVE پروگرام کے اسٹریٹجک اہداف پر روشنی ڈالی گئی، جن میں 2024 کے مون سون سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنا، موسمیاتی مزاحمت پر مبنی زرعی ماڈلز کو فروغ دینا، اور بلوچستان میں بہترین طریقوں کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ علم پر مبنی مصنوعات تیار کرنا شامل ہے۔ شرکائ نے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ (TWG) کے دائرہ کار، ٹیم کی تشکیل، یونین کونسلز، گاؤں، اور فائدہ اٹھانے والوں کے انتخاب کے معیارات کو طے کرنے میں فعال کردار ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے ‘ مسرت چیمہ
-
پتوکی50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک نعشیں ہسپتال پتوکی منتقل
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائم، فوری سہولت دستیاب
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.