
بقول پی ٹی آئی جیل والوں نے 6 لوگوں کی زبردستی ملاقات کروائی لیکن ان لوگوں نے کیوں ملاقات کی؟
عمران خان کی بہنیں قابل احترام ہیں،یہ سارا کھیل میڈیا میں خبر بنانے کیلئے ہورہا ہے، پی ٹی آئی کا سیاسی ایشو ہے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیئے۔ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 17 اپریل 2025
23:41

(جاری ہے)
یہ سارا کھیل میڈیا میں خبر بنانے کیلئے ہورہا ہے، عمران خان کی بہنیں قابل احترام ہیں، خاتون کا معاشرے میں ایک مقام ہے، ان کے بقول جیل والوں نے 6 لوگوں کی زبردستی ملاقات کروائی، تو پھر ان لوگوں نے کیوں ملاقات کی؟ انہوں نے کہا کہ میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ یہ سیاسی ایشو ہے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیئے۔
لیکن پچھلے پانچ دس سال کی تاریخ دیکھیں تو فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون اس سیاسی عمل اور مذاکرات سے انکاری رہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی لڑائی کو سکیورٹی معاملات سے نتھی نہیں کرنا چاہیئے، دہشتگردی کا خاتمہ اور امن وامان کی صورتحال ریاست کی بقاء کا معاملہ ہے، یہ پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے، خیبرپختونخواہ ربلوچستان میں جو دہشتگرد کاروائیاں کررہے ہیں وہ دشمنوں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کررہے ہیں، ان کو ”را“ کی حمایت اور فنڈنگ حاصل ہے، وہ دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنائے بیٹھے ہیں، وہاں وہ تیاری کرکے پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں، ان کے ساتھ کس طرح سیاسی بات ہوسکتی ہے، وہ بڑی سیدھی بات کرتے ہیں کہ ہم بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، کے پی کے علاقوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف کاروائیوں میں اگر کوئی جماعت اختلاف رکھتی ہے تو سامنے آئے اور بتائے کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہے۔ سیاسی اونرشپ یہی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف نمٹنے کا عزم مسلح افواج اور آرمی چیف نے جو کیا ہے، وہ پوری قوم کی آواز ہونی چاہیئے۔
مزید اہم خبریں
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.