
سیاسی جماعتوں کو سیاسی لڑائی کو سکیورٹی معاملات سے نتھی نہیں کرنا چاہیئے
خیبرپختونخواہ ربلوچستان میں جو دہشتگرد کاروائیاں کررہے ہیں، ان کو ”را“ کی حمایت اور فنڈنگ حاصل ہے، سیاسی اونرشپ یہ ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف پوری قوم کی آواز آرمی چیف اور سکیورٹی فورسز جیسی ہونی چاہیئے۔ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 17 اپریل 2025
23:54

(جاری ہے)
یہ سارا کھیل میڈیا میں خبر بنانے کیلئے ہورہا ہے، عمران خان کی بہنیں قابل احترام ہیں، خاتون کا معاشرے میں ایک مقام ہے، ان کے بقول جیل والوں نے 6 لوگوں کی زبردستی ملاقات کروائی، تو پھر ان لوگوں نے کیوں ملاقات کی؟ انہوں نے کہا کہ میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ یہ سیاسی ایشو ہے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیئے۔
لیکن پچھلے پانچ دس سال کی تاریخ دیکھیں تو فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون اس سیاسی عمل اور مذاکرات سے انکاری رہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی لڑائی کو سکیورٹی معاملات سے نتھی نہیں کرنا چاہیئے، دہشتگردی کا خاتمہ اور امن وامان کی صورتحال ریاست کی بقاء کا معاملہ ہے، یہ پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے، خیبرپختونخواہ ربلوچستان میں جو دہشتگرد کاروائیاں کررہے ہیں وہ دشمنوں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کررہے ہیں، ان کو ”را“ کی حمایت اور فنڈنگ حاصل ہے، وہ دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنائے بیٹھے ہیں، وہاں وہ تیاری کرکے پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں، ان کے ساتھ کس طرح سیاسی بات ہوسکتی ہے، وہ بڑی سیدھی بات کرتے ہیں کہ ہم بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، کے پی کے علاقوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف کاروائیوں میں اگر کوئی جماعت اختلاف رکھتی ہے تو سامنے آئے اور بتائے کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہے۔ سیاسی اونرشپ یہی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف نمٹنے کا عزم مسلح افواج اور آرمی چیف نے جو کیا ہے، وہ پوری قوم کی آواز ہونی چاہیئے۔
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی
-
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
-
وفاقی حکومت کا بجلی بلوں میں صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
دوست ممالک کے بطورقرض ڈالرز کی واپسی کی بجائے مئوخر ادائیگی ناکام معاشی حکمتِ عملی کا ثبوت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.