
وفاقی وزیر داخلہ سے پاک ۔گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان کی ملاقات، پاک۔ جی سی سی کانفرنس کی سفارشات سے آگاہ کیا
جمعہ 18 اپریل 2025 10:20
(جاری ہے)
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک ۔ جی سی سی کانفرنس میں شرکت پر متحدہ عرب امارات۔ سعودی عرب۔ قطر۔ کویت۔ بحرین اور عمان کے وفود کا شکریہ اداکیا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید نے پاک۔
جی سی سی کانفرنس کی سفارشات سے متعلق آگاہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کامیاب کانفرنس پر اے این ایف پاکستان اور گلف تعاون کونسل کے مندوبین کو مبارکباد دی اور بھر پور تعاون کو سراہا۔تمام مندوبین کا انسداد منشیات کے سلسے میں حکومت پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ملاقات میں انسدادِ منشیات کیلئے رواں سال کے آخر تک پاک-جی سی سی ممالک کے نارکوٹکس کے وزرا کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک منشیات کے سدباب کیلئے جی سی سی وزرا کے ساتھ ایک ہی فورم پر بڑے فیصلے لئے جائیں گے۔ انسداد منشیات کے حوالے سے سفارشات کے نتیجے میں باہمی تعاون مزید مضبوط ہو گا۔باہمی تجاویز کی روشنی میں مؤثر حکمتِ عملی بنانے میں مدد ملے گی، ہم مل کر معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ خوشی ہے کہ آپ پاکستان تشریف لائے۔ جی سی سی کے تمام ممالک ہمارے لئے نہایت قابلِ احترام ہیں۔ ہم نے اینٹی نارکوٹکس کے ادارے کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا ہے،ہم نے ماضی میں بھی مشترکہ آپریشن کئے ہیں اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ امورطلال چوہدری نے کہا کہ منشیات کے سدباب کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام مندوبین نے پاکستان کی جانب سے انسداد منشیات کے ضمن میں لئے اقدامات کو سراہا۔ کانفرنس ندوبین کا کہنا ہے کہ کانفرنس نے انسداد منشیات کے حوالے باہمی تعاون کو بڑھانے کا موثر موقع فراہم کیاہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.