۷این ڈی ایم اے نے پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں ممکنہ موسم کی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کردی

#پنجاب اور اسلا م آباد کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آندھی، اورمتعد د مقامات پر ڑالہ باری کا امکان kدیر، سوات، کوہستان، چترال، مانسہرہ، خرم، خیبر، مہمند، باجوڑ اور وادی نیلم کے ندی نالوں میں 18 سے 20 اپریل کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کی بھی پیشنگوئی ،سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جمعہ 18 اپریل 2025 21:15

+ اسلام آباد، پشاور، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء)این ڈی ایم اے کے این ای او سی کی جانب سے پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں ممکنہ موسم کی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔پنجاب اور اسلا م آباد کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آندھی، اورمتعد د مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے۔

بالائی پنجاب میں اٹک، چکوال، گجرات، جہلم جبکہ وسطی پنجاب میں فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور آندھی کا امکان موسلادھار بارش اور طوفانی ہوائیں کمزور درختوں کے گرنے کے باعث بجلی کی بندش جبکہ آندھی اورڑالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، چھتوں، گاڑیوں اور بجلی کے کمبوں کو نقصان کا اندیشہ ہے ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کوبھی نقصان کا شدید خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

شمالی علاقہ جارت بشمول دیر، سوات، کوہستان، چترال، مانسہرہ، خرم، خیبر، مہمند، باجوڑ اور وادی نیلم کے ندی نالوں میں 18 سے 20 اپریل کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔ سفرکے آغاز سے قبل سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ ضرور لیں اور تیز بارش کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ سفر کرنے سے پہلے موسم کی اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔*