Live Updates

لاکھوں ڈالرز بھی خرچ کر ڈالے لیکن پی ٹی آئی ٹرمپ کی حمایت حاصل نہ کر سکی، ساجد تارڑ

لابنگ اور ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود تحریک انصاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ حاصل نہیں کر پائی، پاکستان آج بھی اپنی سٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے امریکہ کیلئے اہمیت رکھتا ہے، مسلمز فار ٹرمپ کے سربراہ کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 19 اپریل 2025 11:40

لاکھوں ڈالرز بھی خرچ کر ڈالے لیکن پی ٹی آئی ٹرمپ کی حمایت حاصل نہ کر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل 2025)مسلمز فار ٹرمپ کے سربراہ ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ لاکھوں ڈالرز بھی خرچ کر ڈالے لیکن پی ٹی آئی ٹرمپ کی حمایت حاصل نہ کر سکی ،لابنگ اور ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود تحریک انصاف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی توجہ حاصل نہیں کر پائی،جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مسلمز فار ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو آج بھی اپنا اہم اتحادی سمجھتا ہے ۔

پاکستان آج بھی اپنی سٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے امریکہ کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملین ڈالرز لابنگ پر خرچ کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کو امریکہ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔پی ٹی آئی پہلے ایبسلولی ناٹ کے نعرے لگاتی رہی ہے اوراس پر وہاں جلسے کرتی رہی ہے جس میں ڈالرز کی برسات کی گئی لیکن امریکی انتظامیہ اس پر ٹس سے مس نہ ہوئی کیونکہ امریکہ کو پتہ ہے کہ وہ ریاست پاکستان کے ساتھ بہترین ریلیشن شپ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روزبھی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رقم نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کواپنی اوقات پتا چل گئی، مارچ میں 4 ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ بھجوائی تھیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پر بھی مشکل وقت آیا تھا لیکن ہم پاکستان سے بھاگے نہیں تھے۔

اسمبلیوں میں بیٹھی آدھی پی ٹی آئی نورا ہوچکی ہے اس کے بانی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں جتنے لوگ ہیں اتنی ہی پارٹیاں بن چکی تھیں۔ بانی پی ٹی آئی جس دلدل میں چھوڑ کر گئے آج پاکستان کی افواج اور حکومت ملکر ملک کیلئے کام کررہی تھی۔ شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی تھی۔پی ٹی آئی حکومت کا جو حال ہوا سب نے دیکھاتھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم سے معافی مانگیں ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اب مذاکرات کیلئے ترلے کررہے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات