وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار ایک سرکاری دورہ پرکابل پہنچ گئے

ہفتہ 19 اپریل 2025 14:19

وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار  ایک سرکاری دورہ پرکابل پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ہفتہ کو افغانستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔ وفد میں افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ سفیر صادق خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹری تجارت، ریلوے اور داخلہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔