
ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
کراچی میں آج ہیٹ ویو کی پیش گوئی، درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے. محکمہ موسمیات
میاں محمد ندیم
ہفتہ 19 اپریل 2025
14:03

(جاری ہے)
بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی شہر لاہور آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے اور آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی جائے گی.
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں ریکارڈ کی گئی دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتوار سے ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان ہے جس کے ساتھ دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جو کہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے. ماہر موسمیات انجم نذیر ضیغم نے وضاحت کی کہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں سے دور ہونے والا ہائی پریشر ایریا کے باعث اتوار سے سمندری ہوائیں رکنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے جنوبی علاقوں کی طرف موسمی نظام کی نقل و حرکت صوبے کے باقی حصوں میں جاری ہیٹ ویو کو کم کرنے میں مدد دے گی. محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی وجہ سے عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ سورج کی روشنی میں براہ راست نمائش سے گریز کریں اور پانی زیادہ پیئیں.مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.