Live Updates

پیپلز پارٹی بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ مسترد کروائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

کینالز کے خلاف 25 اپریل کو سکھر میں جلسہ ہوگا کیونکہ احتجاج کرنا پورے سندھ کا حق ہے سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:02

پیپلز پارٹی بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ مسترد کروائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ
سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل کینالز منصوبہ مسترد کروائے گی، ہمارے ہوتے ہوئے سندھ کے خلاف کوئی بھی سازش نہیں کر سکتا۔بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم شہباز شریف سے کہہ چکے ہیں کہ کینالز کے معاملے پر عوام کے ساتھ ہیں، سوشل میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں لیکن عمرکوٹ والوں نے سازشی عناصر کو واضح پیغام دیا کہ عوام ہمارے کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کے خلاف 25 اپریل کو سکھر میں جلسہ ہوگا کیونکہ احتجاج کرنا پورے سندھ کا حق ہے کسی کو نہیں روکا، کل کے جلسے میں تمام جماعتوں کو شرکت کرنی چاہیے تھی، میں نے خود کینالز کے معاملے پر سروے کروایا جو کام ہوا تھا وہ اب بند ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعلی سندھ میں نے وفاق کے سامنے بھرپور مقف رکھا ہے، ہم کینالز کے خلاف مشترکہ مفادات کونسل میں گئے جہاں ہمارے احتجاج کے بعد ایکنک اجلاس سے کینالز کا ایجنڈا نکالا گیا۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے لوگوں نے کینالز کے بارے میں غلط بیانی کی اور بعد میں معافی مانگی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات