ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار

پیپلز پارٹی جلسوں کے پیچے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں، رہنما ایم کیوایم پاکستان

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کا کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کا دورہ، اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جلسوں کے پیچے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے یا نہیں کئے، پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کنالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مقف ہے ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا مگر اسکے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں، اس وقت میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ اور مختلف سینٹرز کی تبدیلیوں نے طلبا اور والدین کو پریشان کر رکھا ہے اس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔