ش*ہزارگنجی میں چوری ڈکیتی کے وارداتیں باعث تشویش ہے، حاجی نور محمد شاہوانی

پیر 21 اپریل 2025 02:20

چ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن (ر)کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے ہزارگنجی میں چوری ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹروں دوکانداروں و دیگر کاروباری برادری چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے غیر محفوظ ہوچکے ہیں جس سے وہ پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

ٹرک اڈہ میں پارکنگ کی گنجائش ختم ہوچکاہے اب ٹرانسپورٹرز ٹرکوں ٹرالروں کو بس اڈہ کراچی روڈ اخترآباد بائی پاس لنک روڈ گاہی خان چوک سادات مارکیٹ جتک مارکیٹ بسم اللہ مارکیٹ سونا خان چوک و دیگر پرائیویٹ پارکنگ میں پارک مجبوری ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹروں دوکانداروں کی بڑی تعداد موجود تھی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ نے ایجنڈہ پیش کرتے ھوئے کہا کہ نجی اڈے بنائے جارہے ہیں اور نجی اڈے ہزارگنجی کی ناکامی کا سب سے بڑاثبوت ہے اور سری روڈ سریاب روڈ زرغون روڈ چاندنی چوک سیٹلائٹ کاکڑ کالونی سبزل روڈ بروری روڈ اسپینی روڈ کے گوداموں کی عدم منتقلی گڈز ٹرانسپورٹروں کو جان لیوا مرض میں مبتلا کردیا اور ان علاقوں میں رات کے وقت لوڈنگ و آن لوڈ نگ نہیں کرواتے دن کے وقت فی ٹرک سے 1500 سے 2500 روپے تک ٹریفک پولیس کو بھتہ دینا پڑھتا ھے اور دوکاندار یا گودام مالک ہمیں رقم دینے سے مکمل انکار کررھے ہیں اور ٹریفک پولیس کے ناروارویہ سے ہمارے ٹرک ڈرائیور اور دوکاندار ہمیشہ دست و گریبان ھوتا ھے ہم نے چیف سیکرٹری کمشنر و ڈپٹی کمشنر تک کو آگاہ کیا ھے لیکن کوئی پرسان حال نہیں اجلاس سے قائد حاجی نور محمد شاھوانی حاجی عطا اللہ خان کاکڑ حاجی ابراھیم پرکانی حاجی روزی خان مندوخیل سہیل کاکڑ محمد حسین کاکڑ حاجی ظاہر شاہ ملک نور خان کرد نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ہزار گنجی ٹرک آڈہ کی امن و امان میں سب سے بڑی رکاوٹ جھگی مافیا ھے اور جھگیوں میں بیٹھے لوگ رات کو ہمارے ٹرک ڈرائیور وں ٹرک مالکان تاجر برادری و دیگر کاروباری حضرات کو لوٹ رھے ہیں ہم نے انتظامیہ کیو ڈی اے ایف سی کے اعلی حکام کو تحریری طورپر آگاہ کیا ھے لیکن کوئی شنوائی نہیں ھوئی انہوں نے حکومت بلوچستان سے جہگی مافیا کیخلاف کارروائی کرے بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن بھر پور ساتھ دے گی اور ہم ان جہگیوں کا روز اول سے مخالف ھے اور ہم نجی آڈوں سے تنگ آ چکے ہیں اور نجی آڈوں سے روز بروز مسائل بڑھ رہا ھے ٹرک آڈہ میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے نیو ٹرک آڈہ کی کیو ڈی اے منظوری دی ھے منظوری کے باوجود التوا کا شکار ھے اور ہم سے سابق وزیر اعلی نواب اسلم خان رئیسانی نے نقشہ اور آڈے کی الاٹمنٹ کے سلسلیمیں جو معائدے کیا ہم اس کے پابند ھے اور نئے نقشے سے دست گریبان ہونے کا خدشہ ھے نہ ہی ہم نئی نقشے کو ہم تسلیم کریں گے حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ فوری طور الاٹمنٹ اور نئے آڈے کی تعمیر کا فیصلہ کریں ہم تعان کریں گے انہوں نے کہا کہ 2005 سے گوداموں کا مسئلہ ھے جو ابھی تک حل نہ ھونا حکومت و انتظامیہ کی کمزوری ھے اور ہم سے دن دہاڑے سرے عام بھتے لے رھے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ھے