شہبازشریف کی جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

پیر 21 اپریل 2025 17:34

شہبازشریف کی جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم کے تحفظ پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انسداد پولیو مہم کے کارکنوں پر اور ان کے تحفظ پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں، معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے واقعہ میں کانسٹیبل کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا ء کی ۔وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ انسداد پولیو مہم کے کارکنوں پر اور ان کے تحفظ پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے کہاکہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ ان عناصر کے دباؤ میں نہ آئیں، پولیو کے خلاف مہم کو جاری رکھی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔