کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد کا پی ڈی ایم اے کا دورہ

پیر 21 اپریل 2025 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا۔کینیڈین ہائی کمشنر ڈینیل آرسیو نولٹ اور دیگر نمائندگان وفد میں شامل تھے۔وفد نے پنجاب حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام بارے آگاہی حاصل کی۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی سرمایہ کاری کی مالی اعانت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

کینیڈین ہائی کمشن کے وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

ہیٹ ویو، بارش، فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کئے جاتے ہیں۔ پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کینیڈین ہائی کمشنر ڈینیل آرسیو نولٹ کا کہنا تھا کہ کینڈا اور پاکستان کے مابین تمام شعبہ ہائے زندگی میں طویل شراکت داری ہے۔ کینیڈا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ پی ڈی ایم اے کا آفات سے نمٹنے کا طریقہ کار متاثر کن ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کینیڈین ہائی کمشنر کو شیلڈ پیش کی۔