سینیٹ کی خالی نشست کیلئی4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

پیر 21 اپریل 2025 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء)صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیئے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ابتدائی فہرست کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور آصف خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اورنگہت مرزا کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

21 اور 22 اپریل 2025 تک تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع ہوگی۔