کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی کے درمیان انٹرکنکشن منصوبے کے حوالے سے اجلاس

پیر 21 اپریل 2025 22:17

کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی کے درمیان انٹرکنکشن منصوبے کے حوالے سے اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء)وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی کے درمیان انٹر کنکشن منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر توانائی ناصر شاہ کے علاوہ سی او کے ای مونس علوی، نیپرا ٹیکنکل کمیٹی کے رفیق شیخ اور ایم ڈی این ٹی ڈی سی محمد وسیم شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انٹرکنکشن منصوبے میں درپیش مسائل کے حوالے سے غور کیا گیا، وزیر توانائی سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ صنعتی اور گھریلو صارفین کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،منصوبے کی تکمیل کراچی کے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گیً وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ انٹرکنکشن کی صلاحیت 1000 میگاواٹ سے 1600 میگاواٹ بڑھانے کے باعث 24 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

سندھ حکومت منصوبے کی تکمیل میں رائیٹ آف وے کے حوالے سے مشکلات کو دور کرے گی۔ناصر شاہ نے کہا کہ منصوبے کی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بلوچستان اور سندھ حکومتوں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں،منصوبے کی رفتار کو بڑھایا جائے۔