وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل کی شہادت پر اظہار افسوس

معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،کیفر کردار تک پہنچائیں گے، شہباز شریف

پیر 21 اپریل 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے کارکنوں پر اور ان کے تحفظ پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں، معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ان عناصر کے دباؤ میں نہ آئیں، پولیو کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی، حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔