سینئر مرکزی رہنما سید فیصل سبزواری کی والدہ کے انتقال پر چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اظہار تعزیت

سینئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی و دیگر کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت

پیر 21 اپریل 2025 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید فیصل سبزواری کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد شاداب فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی جس میں سینئر مرکزی رہنماؤں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی، سابق میئر کراچی وسیم اختر، رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن سمیت سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی بھی موجود تھے، نماز جنازہ و تدفین میں مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، ٹان اور یوسی کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی شرکت کی، شرکا نے سید فیصل سبزواری اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی، مرحومہ کو محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔