
احتجاج اور پولیس پر تشدد کیس ، علی امین گنڈاپور ،حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اے ٹی سی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلہ تھانہ مستی گیٹ پولیس کی درخواست پر سنایا، عدالت نے قرار کہ ملزمان بارہا نوٹسز کے باوجود تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے
فیصل علوی
منگل 22 اپریل 2025
12:35

(جاری ہے)
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے،تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام مطلوبہ رہنماو¿ں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ جلد متوقع ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختو انخواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے تھے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی تھی۔دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت میںیہ موقف اختیار کیا تھا کہ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر تھے۔ عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضری بھی ضروری نہیں تھی۔وکلاءکے دلائل سننے کے بعد بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ادارہ شماریات کا چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی
-
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
-
مون سون کے ایک اور انتہائی شدت والے سپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان نے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کردی ہے
-
طوالت پکڑتی یوکرین جنگ میں جرائم کی بدلتی شکل پر رپورٹ
-
سوڈان خانہ جنگی: امدادی کٹوتیاں پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب
-
شام: فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں ہلاک، ہزاروں زخمی
-
سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے
-
ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوگیا
-
ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف
-
جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور شوگرمافیا کیخلاف ملک گیراحتجاج
-
پنجاب مہنگائی کے بے قابو طوفان کی زد میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.