پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی حلیف جماعت ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پانی کے معاملہ پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، اعظم نذیر تارڑ

منگل 22 اپریل 2025 19:40

پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی حلیف جماعت ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی حلیف جماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پانی کے معاملہ پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، آئین و قانون کے مطابق اس معاملہ کو حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تھرپارکر سمیت ہر جگہ شکست ہوئی، پی ٹی آئی کا طرز عمل افسوسناک ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پانی کے معاملہ پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے سندھ حکومت سے باقاعدہ رابطہ کیا ہے اور یہ پیغام پہنچایا ہے کہ اس معاملہ کو آئین و قانون کے مطابق حل کیا جائے گا اور بہت جلد اس معاملہ پر کثیر الجماعتی مباحثہ کی تجویز زیر غور ہے، اس معاملہ پر کچھ بلڈوز نہیں ہو رہا، پاکستان پیپلز پارٹی ہماری حلیف جماعت ہے، اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے تاہم ان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔