متنازعہ نہروں کے خلاف قومی شاہراہ ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

بدھ 23 اپریل 2025 19:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)متنازعہ نہروں کے خلاف قومی شاہراہ ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے پی پی رہنما نثار کھوڑو،سید خورشید شاہ پی پی جلسہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دینے وکلا رہنما کے پاس پہنچ گئے صدر کراچی بار کونسل عامر نواز وڑائچ نے پی پی رہنمائوں کو باضابطہ دعوت ملنے پر مشاورت کے بعد پی پی جلسہ میں ضرور شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی ، واضع رہے کہ پی پی پی متنازع نہروں کے خلاف 25 اپریل کو سکھر میں قومی شاہراہ پر روہڑی انٹرچینج پر جلسہ منعقد کریگی اورجلسہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ملاقات کے دوران پی پی رہنما نثار کھوڑو،سید خورشید شاہ نے وکلا ء برادری سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملکی اور صوبائی اشوز پر آواز اٹھائی رہی ہے،چھ کینال نکالنے کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں،25 اپریل کو بلاول بھٹو زرداری جلسہ میں اہم خطاب کریں گے،ہمیشہ کہا پانی کا تنازعہ متفقہ طور پر حل ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ1991 کا معاہدہ اہم ہے،مکمل عمل کی ضرورت ہے،پنجاب ہو یا سندھ کے کسان کسی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،سندھ کے حصے کا پانی سندھ کے کسانوں کو ہی ملنا چاہیے۔