لاہورہائیکورٹ ، الیکشن ٹربیونل نے رانا مشہود کی حلقہ پی پی 172 سے متعلق اپیل مسترد کر دی

بدھ 23 اپریل 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی172 سے (ن) لیگ کے رہنما رانا مشہود کی الیکشن اپیل مسترد کردی،عدالت نے انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مصباح واجد کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دے دیا،قبل ازیں الیکشن ٹربیونل نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، بدھ کوالیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کی دائر اپیل مسترد کردی ۔