بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت درخواستیں (آج) سماعت کیلئے مقرر

عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے، موقف

بدھ 23 اپریل 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف دائر توہین عدالت کیس درخواستیں (آج)جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قائد حزب عمر ایوب اور شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں (آج) سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی بھی توہین عدالت درخواست بھی (آج) سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، جسٹس راجہ انعام امین منہاس توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے۔درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔درخواستوں میں سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔