Live Updates

مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارتی فورسز کا کشمیری نوجوانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن،15سوسے زائد گرفتار

جمعرات 24 اپریل 2025 11:40

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے پہلگام حملے کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاو ن آپریشن شروع کردیا ہے۔ قابض فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںاور گھروں پر چھاپوں کے دوران 15سو سے زائد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ۔

فورسز نے سری نگر، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکار گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔جموں کے اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات