Live Updates

پہلگام واقعہ کے بعد بھارت میں کشمیری طلبا ، تاجروں پر ہندو تواغنڈوں کے حملوں میں تیزی

جمعرات 24 اپریل 2025 14:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد بھارتی ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں اور تاجروں پر ہندو توا غنڈوں کے حملوںمیں تیزی ا ٓئی ہے۔کشمیری طلبا ، تاجروں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا جا رہا ہے ، انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور واپس جانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی ،اتراکھنڈ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش ،پنجاب ، ہریانہ ، گجرات ، مہاراشتر سمیت مختلف بھارتی ریاستوں میں کشمیری طلباءاور تاجروں کو سخت ہراساں کیا جا رہا ہے۔طلباءاور تاجروں کے اہلخانہ کا کہنا کہ بی جے پی، آر ایس ایس، بجرنگ دل وغیرہ کی طرف سے ہمارے پیاروں کو سخت ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سرینگر لالچوک میں ایک کشمیری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔

کشمیر سول سوسائٹی نے بھی کشمیری طلبااور تاجروں پرحملوں میں تیزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر اور خطے کی صورتحال کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی کے کنوینر ناصر کھوہامی نے بھی ایک بیان میں طلبا پر ہونےو الے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندو توا غنڈے ہماچل پردیش کی ایک یونیورسٹی کے ایک ہوسٹل کا دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور کشمیری طلباءپر تشدد کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری طلبا کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں تقریباً 20 کشمیری طلبا دھمکیوں کے بعد وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات